افغانستان میں شدید برفباری، 15 افراد جاں بحق

0 159

افغانستان میں تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے، صوبے بلخ اور فاریاب میں 10ہزا ر مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شدید برفباری سے جنوبی صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.