تل ابیب اور حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نتنیاھو کے خلاف مظاہرے

0 162

ہزاروں افراد نے تل ابیب اور حیفا سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے ہیں، ہزاروں نے افراد نے تل ابیب کی کابلان سڑک پر نکل کر صیہونی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے ۔

نتنیاہو کابینہ کو تحلیل کئے جانے اور قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے اسی طرح قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتے پر فوری دستخط کرنے کا بھی مطالبہ کیا-

عبری زبان کے اخبار نے لکھا ہےکہ صیہونی حکومت کی پولیس نے تل ابیب میں مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا- اسی موقع پر صیہونی وزیر اعظم نتنیاہو کی رہائشگاہ کے سامنے بھی لوگوں نے اجتماع کرکے غزہ میں حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے جانے والے صیہونی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-

دوسری جانب ہزاروں صیہونیوں نے شہر حیفا میں بھی مظاہرے کرکے غاصب حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ صیہونی حکومت نے مغربی ملکوں کی حمایت سے طوفان الاقصی میں حاصل ہونے والی شکست و ناکامی کی تلافی کے لئے غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کیا اور اس حکومت نے غزہ میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا ۔

سات اکتوبر سے اب تک اس علاقے پر بمباری کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک کے جارحانہ حملوں میں تیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستر ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.