جوبائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ
جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، امریکی صدر
واشنگٹن(شوریٰ نیوز)جوبائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ،امریکی صدرجوبائیڈن نے جی 7 اجلاس میں جاپان جانے سے قبل صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ جی 7 سربراہی اجلاس 19 سے21 مئی تک جاپان کے شہر ہیرو شیما میں ہوگا۔