مسجد نبوی میں عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں
مسجد نبوی کے ہر حصے میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئیں
مدینہ منورہ (شوریٰ نیوز ) مسجد نبوی میں عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام ادارے پہلے سے تیار کی گئی اسکیمیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے ہر حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے نگرانی اور فوری مدد کا نظام بھی فعال کردیا گیا ہے۔