کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے، راہول گاندھی

مودی کے طرز حکومت نے بر صغیر کے لوگوں کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے

0 111

واشنگٹن (شوریٰ نیوز)بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہ کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے،مودی کے طرز حکومت نے بر صغیر کے لوگوں کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق کیلئے نظام موجود ہے لیکن عمل نہیں ہو رہا۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے، بھارت کا آئین ہر شخص کو برابری کا حق فراہم کرتا ہے، بھارت میں مزید نفرتیں بونے کی کوئی گنجائش نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.