امریکا،اسکول کی تقریب میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

فائرنگ کرنیوالا 19 سالہ نوجوان گرفتار، 4 ہینڈ گنز برآمد کر لئے گئے،پولیس

0 76

واشنگٹن(شوریٰ نیوز) امریکا،اسکول کی تقریب میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی،پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا 19 سالہ نوجوان گرفتار، 4 ہینڈ گنز برآمد کر لئے گئے،امریکی ریاست ورجینیا میں اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 4 ہینڈ گنز برآمد کر لی گئی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 18 اور 36 سال ہیں اور فی الحال ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.