صیہونی فوج کا ایک سال کے دوران 728 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انکے 728 فوجی مارے گئے۔غزہ جنگ کے ایک سال بعد صہیونی فوج نے بتایا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 728 صیہونی فوجی ہلاک اور 4 ہزار 576 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 696 کی حالت تشویشناک ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے اندر 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں 346 فوجی مارے گئے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی کے دوران صہیونیوں نے اپنے جانی نقصان کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی بھرپور کوشش کی ہے۔