مغربی ممالک کا یوکرین کو اسلحہ نہ دینا تنازع کا حل ہے، پیوٹن

مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، روسی صدر

0 67

ماسکو(شوریٰ نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا یوکرین کو اسلحہ نہ دینا تنازع کا حل ہے، مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، یوکرین تنازع ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔ روسی صدر نے یوکرین سے جنگ کا حل بتاتے ہوئےکہا کہ مغرب یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، یوکرین تنازع ختم کرنےکا واحد راستہ یہ ہےکہ مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہمی روک دیں۔ یوکرین میں محاذ جنگ کے قریب ڈیم ٹوٹ گیا،نیوکلیئر پلانٹ کو پانی کی فراہمی معطلروس یوکرین جنگ میں پہلی بار روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ،روس کا یوکرین پر فوجیوں کو زہریلے کیمیکل دینے کا الزام، بحیرہ اسود کے اناج معاہدے سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے روس سے خوراک کی فراہمی کے خطرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس دنیا کو خوراک کی فراہمی روکنے سے متعلق دھمکیاں دینا بند کرے۔اس کے علاوہ امریکا نے یوکرین کو مزید 325 ملین ڈالر فوجی امداد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں روس کی جانب سے یوکرین کے انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مختلف ممالک نے روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.