مودی سرکار کو ہٹانے کے لئے مہاگٹھ بندھن کادھرنا
مرکز میں مودی حکومت آئین کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے،مقررین
دہلی(شوریٰ نیوز)مودی سرکار کو ہٹانے کے لئے مہاگٹھ بندھن کا دھرنا،مرکز میں مودی حکومت آئین کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے،مرکز میں مودی حکومت آئین کو بدلنے اور ملک میں قانون کے راج کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ الزام بہار جنتال متحدہ کے جنرل سکریٹری و دانچارج دربھنگہ کمشنری نے لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اندرمہنگائی،بیروزگاری اور بدعنوانی کا راج قائم ہے اور اس کے خلاف مہاگٹھ بندھن کی جانب سے ریاست بہار کے تمام بلاک،ہیڈکواٹر میں دھرنے کیا ہے۔اس سلسلے میں دربھنگہ کمشنری کے تینوں ضلع،دربھنگہ،سمستی پوراور مدھوبنی اور ان کے تمام بلاکوں میں مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہےاور آنے والے دنوں میں مودی حکومت کو ہٹانے کے لئے دھرنا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دھرنے میں مودی حکومت کی ناکامیوں کو عوام سے روشناس کریا جائے گا،ساتھ ہی نتیش کمار،وزیر اعلی بہارکے ذریعے 17برسوں میں بہار کے ترقی کے لئے جو کام کیاگیا ہے اس سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا۔ نتیش کمار،وزیر اعلی بہارنے عورتوں کو پنچایتی راج اور نگر نکایوں میں 50فیصدریزرویشن دیا ہے جس سے کافی تعداد میں عورتیں پرمکھ،پنچایت سمیتی ممبر، مکھیا،سرپنچ اور ضلع پریشد کی صدر چنی گئی ہیں ساتھ ہی نگر نگم کے چیئرپرسن،وائس چیئرپرسن اور وارڈممبر چنی گئی ہیں،ساتھ ہی عورتوں کو نوکریوں میں 35فیصدر ریزرویشن دیا گیا ہے جس سے پولیس میں 30ہزار عورتیں کام کررہی ہیں جس سے پولیس،داروغہ،اورڈی ایس پی اور دیگر شعبوں میں نوکری کررہی ہیں۔سائکل ،اسٹاپنڈ،اسکیموں کو اسکولوں میں لاگوں کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں 98فیصد طلبہ وطالبات نے اسکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ساتھ ہی میٹرک میں فرسٹ آنے والے طالب علم اور طالبات10000ہزار،انٹر میں فرسٹ آنے والے طالب علم وطالبات کو 25 ہزار اور جو طلبہ و طالبات بے اے میں پاس کررہے ہیں اس کو 50ہزار دیئےجارہیں۔ سڑک،بجلی،صحت کے شعبوں میں نمایا کام کیا گیا ہے۔