زیر تعمیر گھروں سے بجلی تار چوری کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

0 111

عمان میں ایک تعمیراتی سائٹس سے بجلی کے تار بڑی تعداد میں چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الدخیلیہ گورنری میں ایک تعمیراتی سائٹس پر مکانات زیر تعمیر ہیں جہاں سے ملزمان نے کئی گھروں سے بجلی کے تار سمیت دیگر تار چوری کر لیے۔

پولیس نے تار چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

آر او پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الدخیلیہ گورنریٹ پولیس کمانڈ نے کئی زیر تعمیر گھروں سے بجلی کے تاروں سمیت دیگر کیبلز چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا اور اب ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.