چین، ریسٹور نٹ میں گیس دھماکا، 31 افراد ہلاک، 7 زخمی

دھماکا ایل پی جی گیس کا ہوا جس سے ریسٹور نٹ کے شیشے ٹوٹ گئے

0 86

ین چوان(شوریٰ نیوز) چین، ریسٹور نٹ میں گیس دھماکا، 31 افراد ہلاک، 7 زخمی ،دھماکا ایل پی جی گیس کا ہوا جس سے ریسٹور نٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ رات کو چین کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس سے متعلق تصدیق کی گئی ہےکہ ریسٹورینٹ میں ہونے والا دھماکا گیس کا ہے جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انتظامیہ کا بتانا ہےکہ ریسٹور نٹ میں دھماکا ایل پی جی گیس کا ہوا جس سے ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد جھلسنے اور شیشوں کے ٹکڑے لگنے سے بھی 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔یہ باربی کیو ریسٹور نٹ معروف علاقے ین چوان میں واقع ہے جس میں ہونے والا دھماکا اس وقت ہوا جب ریسٹورینٹ میں کھانے کے لیے لوگوں کا رش ہوتا ہے، دھماکے میں مرنے والوں میں کچھ اسکول کے طلبہ سمیت سینئر سٹیزنز بھی شامل ہیں۔چین کے صدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور حفاظتی انتظامات کو بھی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ چین میں سیفٹی کے انتظامات کو بہترے بنانے کے باوجود گیس لیکج اور کیمیکل دھماکوں کے واقعات کا رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل 2015 میں ساحلی شہر تیانجن میں گیس دھماکوں کے نتیجے میں 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.