امریکی کمپنیوں کی بھارت میں سرمایہ کاری، عملدرآمد شروع

ایمیزون اور گوگل کا بھارت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان

0 75

دہلی (شوریٰ نیوز)امریکی کمپنیوں کی بھارت میں سرمایہ کاری، عملدرآمد شروع،ایمیزون اور گوگل کا بھارت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان ،مریکی صد بائیڈن کی جانب سے ایک قریبی اتحادی کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرکے چین کو پیغام بھیجنے کی کوششوں کے دوران متعدد کمپنیوں کے بعد ایمیزون اور گوگل نے بھی بھارت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔سی ای او ایمیزون اینڈی جیسی کی امریکا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ایمیزون کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 ارب ڈالر تک لے جائے گا اور نئی منصوبہ بند سرمایہ کاری میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گا۔اینڈی جیسی نے اس سرمایہ کاری کی مزید تفصیلات واضح نہیں کیں، گزشتہ ماہ ایمیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ ’ایمیزون ویب سروسز یونٹ‘ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ 2030 کے آخر تک بھارت میں ایک کھرب بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران متعدد کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری کے وعدے کرچکی ہیں، امریکی سیمی کنڈکٹر ٹول میکر ’اپلائیڈ مٹیریلز‘ اور میموری چپ فرم ’مائکرون ٹیکنالوجی‘ نے بھارتی وزیر اعظم کے سرکاری دورے کے دوران بھارت میں سرمایہ کاری کے وعدے کیے ہیں۔دوسری جانب ’گوگل کمپنی‘ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ گوگل بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں گفٹ سٹی میں ایک عالمی فن ٹیک آپریشن سینٹر کھولے گا، جبکہ گوگل کی ٹیمیں اس کی آن لائن ادائیگی کی سروس ’جی-پے‘ کے لیے آپریشنز پر کام کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.