برطانیہ میں کسانوں کا ٹریکٹر ٹیکس کیخلاف احتجاج

0 119

برطانوی دارالحکومت لندن میں ٹریکٹر ٹیکس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کسان ٹریکٹر لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ سکوائر کی طرف مارچ کیا، کسانوں نے حکومت سے ٹریکٹر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھانے سے خوراک کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی، ٹیکس کا بل پورا کرنے کے لیے زمین بیچنی پڑے گی۔

دوسری جانب برطانوی اپوزیشن نے بھی ٹریکٹر ٹیکس کی مخالفت کردی ہے، برطانوی اپزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹیکس سے خوراک کی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.