اسکاٹ لینڈ میں بھی کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن

قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی ادا کی جاتی ہے

0 113

ایڈنبرگ(شوریٰ نیوز)اسکاٹ لینڈ میں بھی کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن،قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی ادا کی جاتی ہے، اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا۔ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی رواں برس مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں تاج پوشی کی شاندار تقریب میں لایا گیا۔ تاج پہنائے گئے اور شاندار ایئرشو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔بادشاہ چارلس کے بڑے بیٹے اور ان کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ بھی تقریب میں شریک تھیں جب کہ بادشاہ کو اڈنبرہ کے قلعے میں اکیس توپوں کی سلامی بھی گئی۔تقریب میں برطانوی رسم ورواج کو پیش کیا گیا۔ شرکاء کی خوش دیدنی تھی جب کہ بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 1603 میں دونوں ریاستوں کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.