برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم، وارننگ جاری

0 129

برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ریڈ وارننگ جاری کردی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ طوفانی ہواؤں کے سبب درخت گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی و ساؤتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.