طیب اردوان نےنیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کردی

روس اور یوکرین کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے،صدرترکیہ

0 96

انقرہ (شوریٰ نیوز)طیب اردوان نےنیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی حمایت کردی،روس اور یوکرین کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو ممبر شپ کا حقدار قراردیدیا۔ ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔تاہم رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی کے لیے زور دیا ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال سے جاری جنگ کو تقریباً 500 روز گزر چکے ہیں جس میں متعدد عام شہری جان سے جاچکے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ یوکرین نیٹو ممبر شپ کا حقدارہے تاہم دونوں ملکوں کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔طیب اردوان نے کہا ہےکہ ایک منصفانہ امن کوئی شکست پیدا نہیں کرتا۔ یوکرین کے صدر نے ترکیہ کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور لوگوں کی حفاظت کو لے کر ترکیہ کی حمایت پر بہت شکر گزارہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.