ویگنر گروپ نے یوکرین جنگ میں مزید حصہ لینے سے انکارکردیا

یوگینی پریگوزن نے ساتھیوں کو افریقا کیلئے نئے سفر کی تیاری کی ہدایات

0 64

ماسکو(شوریٰ نیوز)ویگنر گروپ نے یوکرین جنگ میں مزید حصہ لینے سے انکارکردیا،یوگینی پریگوزن نے ساتھیوں کو افریقا کیلئے نئے سفر کی تیاری کی ہدایات ،روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ساتھیوں کو یوکرین کے بجائے افریقا کیلئے نئے سفر کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ یوگینی پریگوزن کی پریس سروس کی جانب سے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر جاری ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے یوکرین کے اگلے مورچوں پر موجودہ صورتحال کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ میں ہمیں مزید حصہ نہیں لینا چاہیے۔ویگنر گروپ کا روسی فوج کیخلاف بغاوت کا اعلان، ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک بلا لیے گئے،اپنے ویڈیو پیغام میں ویگنر گروپ کے سربراہ نے ساتھیوں کو بیلاروس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تربیت، بیلاروس کی فوج کو دنیا کی دوسری بہترین فوج بنا دے گی۔یوگینی پریگوزن کا ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے دستے افریقا روانگی سے قبل کچھ عرصہ بیلاروس میں ہی قیام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.