کینیڈا میں تتلی کی نئی نسل دریافت

0 3

حال ہی میں کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں واقع واٹرٹن لیکس نیشنل پارک میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔

دریافت شدہ تتلی کا سائنسی نام Satyrium curiosolus رکھا گیا ہے۔ اسے عام طور پر "Curiously Isolated Hairstreak” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ تتلی ظاہری طور پر پہلے سے موجود ہاف مون یائر اسٹریک نسل سے مشابہت رکھتی ہے لیکن جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک بالکل الگ اور منفرد نسل ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ تتلی تقریباً 40,000 سال سے جینیاتی طور پر دیگر نسلوں سے الگ تھلگ رہی ہے۔ اس کی محدود آبادی اور مخصوص جینیاتی ساخت اسے منفرد بناتی ہے۔

مزید برآں یہ تتلی صرف البرٹا کے ایک مخصوص علاقے بلیکسنٹن فین میں پائی گئی ہے، جو اس کی محدود جغرافیائی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تحفظ اور خطرات

چونکہ اس تتلی کی آبادی بہت محدود ہے اور جینیاتی تنوع کم ہے، لہٰذا ماہرین نے اسے خطرے سے دوچار (endangered) قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ علاوہ ازیں اس تتلی کی دیگر مشابہت رکھنے والی نسلوں کے ساتھ ملاپ کی کوششیں اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے محتاط ددددددددنگرانی اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.