فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب کا بڑا فیصلہ
فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔
وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔
اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کے لیے فنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انٹرنل سیکیورٹی ونگ کےلیے فنڈز کے قیام کےلئے سمری وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو بھیجوائی جائے گی۔