حادثوں کا شکار گاڑیوں کی مرمت کیلئے اے آئی ٹول پر کام جاری

0 6

سائنس دان آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا ایک ایسا ٹول تیار کر رہے ہیں جو گاڑیوں کے حادثات کے بعد نقصان کا درست تعین کرنے اور ضروری مرمت کو ترتیب دینے میں مدد دے گا۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کا اسکول آف کمپیوٹنگ ایکسیڈنٹ ریپئر گروپ اے بی ایل 1 ٹچ اینڈ انوویٹ یوکے کے ساتھ مل ایک ایسا نظام بنانے پر کام کر رہا ہے جو برطانیہ کی ٹاپ انشورنس کمپنیوں اور گاڑیاں مہیا کرنے والوں کو فراہم کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز کے مطابق 2024 میں 24 لاکھ انشورنس گاڑی والوں نے کلیم کیے جس کے نتیجے میں 11 ارب اور 7 کروڑ پاؤنڈز کی خطیر رقم کی ادائیگیاں کی گئیں۔ یہ رقم 2023 کے مقابلے میں 23 فی صد زیادہ ہے۔جامعہ کے اے آئی اور ڈیٹا سائنس سینٹر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد بدر کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم انڈسٹری کو ایک ’ٹیکنیکل بینچ مارک‘ مہیا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عملی ماہر انجینئروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لانے کے لیے تیار کیے جانے والے اے آئی پر مبنی سسٹمز کے منصوبے کو مشین لرننگ اور کمپیوٹر ویژن کا اشتراک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.