وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کا موجد امریکی اداکارہ کو تصور کیا جاتا ہے

0 224

ہر سال خواتین کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد صنفی مساوات، خواتین کے خلاف تشدد اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنا ہے، سائنس کے شعبے میں اکثر خواتین کی ایجادات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

اس دن کا ایک مقصد معاشرے کے ہر شعبے میں خواتین کی کامیابیوں کو منانا بھی ہےتو ایسی ایجادات کے بارے میں جانیں جو خواتین نے کی تھیں مگر بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک امریکی اداکارہ Hedy Lamarr کو وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کی موجد قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران Hedy Lamarr اپنی جانب سے امریکی حکومت کی مدد کرنا چاہتی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک اور فرد کے ساتھ ملکر فریکوئنسی ہوپنگ ٹیکنالوجی تیار کی۔

اس ٹیکنالوجی کا مقصد میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنا تھا مگر اس سے وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی جیسے وائی فائی، جی پی ایس اور بلیو ٹوتھ کی تیاری کا راستہ کھل گیا۔

گریس ہوپر امریکی بحریہ میں کام کرتی تھیں اور انہیں نے دنیا کا پہلا compiler تیار کیا تھا، جس سے کمپیوٹر کوڈ کو ترجمہ کرکے کمپیوٹرز کے لیے پروگرامنگ ممکن ہوگئی۔

ان کے تحقیقی کام کے باعث اولین کمپیوٹر پروگرامنگ لینگوئجز کی تیاری ممکن ہوئی،مونوپلی گیم کو مردوں کی اجارہ داری کے خلاف احتجاجاً تیار کیا تھا اور اسی لیے اس کا نام مونوپلی رکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.