جماعت اسلامی نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

0 106

صدارتی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے بعد جماعت اسلامی بھی غیر جانبدار ہوگئی، سینیٹ میں جماعت اسلامی کے واحد رکن سینیٹر مشتاق احمد خان پولنگ میں شریک نہیں ہوئے۔

سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدرکے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا، ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مجید بادینی اور حق د و تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور صدارتی انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن میں ووٹ اور نتائج دونوں چوری ہوئے جس کے نتیجے میں اسمبلیاں موجود میں آئیں جن میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی جعلی ہے، جماعت اسلامی صدارتی الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔

دھاندلی کے خلاف تحریک میں تیزی لائیں گے، اپوزیشن آئے اور ہمارے ساتھ عملی میدان میں جدوجہد کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.