زیادہ توانائی جمع کرنے والے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت
ایک نئی تحقیق میں ویکیوم پر مبنی طریقہ کار کو استعمال کرکے جدید سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کی گئی،اس طریقہ کار کو اسمارٹ فونز سے لے کر ایل ای ڈی تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
Perovskite اور سیلیکون کے امتزاج سے بننے والے سولرپینل سے روایتی پینل کے مقابلے میں زیادہ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے،
نومبر 2023 میں چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ Perovskite اور سیلیکون کے امتزاج سے بننے والے سولر پینل روایتی پینل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ بجلی تیار کر سکتے ہیں۔
اب نئی تحقیق میں اس طرح کے سولر پینل کی تیاری میں پیشرفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی بہت جلد عام افراد کو دستیاب ہوگی۔
فی الحال یہ سولر پینل ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے اور ابھی واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں کب تک یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔