ماہ رمضان کے حوالے سے گوگل کے پاکستانی شہریوں کیلئے چند بہترین فیچرز

0 82

گوگل دنیا کا مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہے اور اس کے بغیر آن لائن زندگی ناممکن لگتی ہے،اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ سرچ انجن کی جانب سے صارفین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسا ہی ماہ رمضان کے لیے بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی رمضان المبارک کے مہینے کو جوش و خروش سے مناتے ہیں اوراس عر صے میں روزمرہ کے معمولات تبدیل ہو جاتے ہیں۔

اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں،گل کی مدد سے پاکستانی صارفین اس مقدس مہینے کے دوران عبادات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں رمضان کے تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

رمضان کے بعد عید الفطر منائی جاتی ہے اور اس کے لیے ملبوسات خریدے جاتے ہیں جبکہ گھروں کو سجاوٹ کی جاتی ہے،اسی طرح روزے میں کچھ خاص کھانے کا دل کر رہا ہے تو بھی گوگل کی مدد لی جاسکتی ہے۔

جی ہاں واقعی آپ اپنے فون پر موجود کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے ایسی لذیذ مٹھائی تلاش کر سکتے ہیں جسے آپ کے کسی دوست نے اپنے گھر پر تیار کیا تھا یا پھر عیدالفطر پر خریدنے اور پہننے کے لیے بہترین لباس خرید سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے موبائل پر گوگل لینس لانچ کریں اور کیمرا آئیکون منتخب کرکے صرف ایک تصویر یا اسکرین شاٹ لیں،گوگل لینس کے سرچ رزلٹس کی مدد سے آپ مطلوبہ اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کہاں دستیاب ہیں۔

کھانوں کے شوقین افراد رمضان کے دوران اپنے پسندیدہ پکوان بنانے کی ترکیب جاننے کے لیے گوگل سے مدد لے سکتے ہیں،لذیذ پکوان رمضان کی عمدہ روایت ہیں، دن بھرکے روزے کے بعد خاندان کے افراد شام کو افطار اور کھانا کھانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

آن لائن مذہبی لیکچرز اور لذیذ ترکیبوں کے لیے آپ گوگل پلے کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔گوگل میپس سے سفر کی منصوبہ بندی
گوگل میپس سے کافی مدد مل سکتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.