ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کا تحریر سے ویڈیوز بنانے والا اے آئی ٹول متعارف

0 59

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکسٹ سے ویڈیو بنانے والا نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ نیا ٹول اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ماڈل Sora سے مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہےخیال رہے کہ اوپن اے آئی کا یہ ماڈل اب تک عام افراد کے لیے دستیاب نہیں۔

مگر ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کا تیار کردہ اے آئی ٹول Jimeng AI چین میں ایپل کے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر گوگل پلے اسٹور پر صارفین کو دستیاب ہے۔

اس ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول کو بہت جلد ٹک ٹاک پر بھی استعمال کیا جاسکے گا جس کے ذریعے صارفین تحریری ہدایات کے ذریعے اپنی پسند کی مختصر ویڈیوز تیار کرسکیں گے۔

اس ٹول سے بہت مختصر ویڈیوز تیار کرائی جا سکتی ہیں (5 سیکنڈز تک کی ویڈیو)، جبکہ اسے تصاویر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے ہی متعدد اے آئی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہےاے آئی چیٹ بوٹس، سرچ ٹولز اور دیگر، مگر اب تک اس میں ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول صارفین کو دستیاب نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ بائیٹ ڈانس کی جانب سے اس ٹول کو ٹک ٹاک کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، کیونکہ اسے اب تک چین سے باہر متعارف نہیں کرایا گیا۔

چین میں صارفین ماہانہ 69 یوآن ادا کرکے اس ٹول کے ذریعے 2050 تصاویر یا 168 اے آئی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.