واٹس ایپ میسج میں 15 منٹ کے اندر ’ایڈٹ کرنے کی سہولت موجود

فیچر واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین کیلئے جلد متعارف کروایا جائے گا

0 111

کراچی (شوریٰ نیوز) واٹس ایپ میسج میں 15 منٹ کے اندر ’ایڈٹ کرنے کی سہولت موجود، فیچر واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین کیلئے جلد متعارف کروایا جائے گا،یقیناً واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے کے بعد آپ کے ذہن میں یہ خیال کئی مرتبہ آتا ہو گا اور پیغام ڈیلیٹ کرنے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا ہو گا تاہم واٹس ایپ نے آپ کی اس مشکل کا حل نکالا ہے۔واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو کسی کو بھیجے پیغام ایڈٹ یعنی ان میں تصحیح کرنے کے کے لیے 15 منٹ کی مہلت دینے جا رہا ہیں۔یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ کے حریف پلیٹ فارمز ٹیلی گرام اور سگنل کے پاس پہلے سے تھا۔ یہ پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ بعد ایڈٹ کیے جا سکیں گے۔ واٹس ایپ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا حصہ ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام کا بھی مالک ہے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا ہے، جہاں اس کے 48 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں۔میسیجنگ سروس کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’پیغام میں سپیلنگ کی غلطی کی تصحیح سے لے کر اس میں اضافی تفصیلات لکھنے تک ہم آپ کو اپنی چیٹس پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے پرجوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.