پاک فوج نے دشمن کو دو ٹوک جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، شیخ ناصری

0 3

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو دو ٹوک جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاپاک فوج نے حالیہ دنوں میں جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم کی نگاہیں انتہائی فخر و اعتماد کیساتھ اپنی بہادر افواج پر جمی ہوئی ہیں، جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ہر محاذ پر ثابت کیا کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی، داخلی و خارجی ہرطرح کے محاذوں پر چوکسی اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ عوامی حلقوں، سیاسی رہنماؤں، اور سماجی طبقات کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور تاریخ کے اوراق پر افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ قوم کا ہر فرد آج کہہ رہا ہے کہ "ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے، اور جو قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو، اُسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔”علامہ اقبالؒ نے خوب کہا تھاکہ

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملّت کے مقدّر کا ستارا
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملّت کے مقدّر کا ستارا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.