ہم نےکسی ملک سے نہیں کہا کہ جنگ رکوائيں، یہ درخواست بھارت نےکی تھی: اسحاق ڈار

0 5

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے سیز فائر کی درخواست نہیں کی، 10 مئی کی صبح امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ بھارت جنگ بندی کےلیے تیار ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں خطاب میں کہا کہ ہم نے کوئی سیز فائر کی درخواست کی نہ کسی ملک سے کہا کہ جنگ رکوائيں، یہ درخواست بھارت نے کی تھی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی میدان میں بھی شکست دی، 10 مئی کی صبح امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا تو انہیں واضح کیا کہ ہم نے صرف دفاع کا حق استعمال کیا ہے، اس وقت ہمارا فیز ون آپریشن مکمل ہونےکے قریب تھا، ہم نےکہا کہ بھارت روکےگا تو ہم بھی روک دیں گے، یہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کیا جو کہا وہ کر دکھایا، اب بھارت سے جامع مذاکرات ہوں گے، ملٹری رابطے تو ہو رہے ہیں، آخر کار معاملات مذاکرات کی طرف ہی جائيں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیز فائر اب 18 مئی تک ہوگی، سیاسی مذاکرات ہوں گے، ہم نے دنیا کو کہا ہےکہ کمپوزٹ مذکرات ہوں گے۔

آج کے اجلاس میں سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.