بهکر میں عظیم الشان علما کانفرنس، شیخ ناصری و دیگر کا وحدت اور استحکام پر زور
یومِ تکبیر 28 مئی کے موقع پر بهکر میں عظیم الشان علما کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کی، جبکہ نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ رمضان توقیر ، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ سید ناظر تقوی ، اور علامہ سید سبطین سبزواری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شیخ ناصری نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ہم وحدت، دلوں کی ہم آہنگی اور دینی اداروں کی خدمت کے ذریعے پاکستان میں استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔”
مقررین نے کہا کہ شیعہ قوم کا ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں کلیدی کردار رہا ہے، اور آج بھی پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔