عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا: صدر مملکت

0 112

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری کو آگاہی دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.