110 سالہ سعودی خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا
وہ 50 سے زیادہ دیگر لوگوں کے ساتھ ہر روز اسکول جاتی ہیں
جدہ (شوریٰ نیوز) 110 سالہ سعودی خاتون نے اسکول میں داخلہ،وہ 50 سے زیادہ دیگر لوگوں کے ساتھ ہر روز اسکول جاتی ہیں تفصیلات کے مطابقعالمی میڈیا کے مطابق ایک سعودی خاتون نے 110 سال کی عمر میں دوبارہ اسکول میں داخلہ لے کر پرانی کہاوت ’دیر آید درست آید‘ کو سچ ثابت کر دیا ہے۔چار بچوں کی ماں –ان کے سب سے بڑے بچے کی عمر 80 سال اور سب سے چھوٹے کی عمر 50 اور 60 کے درمیان ہے نے بتایا کہ پڑھائی اور لکھائی سیکھنے نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔ ناخواندگی کے خاتمے کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد سے، وہ 50 سے زیادہ دیگر لوگوں کے ساتھ ہر روز اسکول جاتی ہیں۔ہر عمر کے طالب علموں کو بنیادی حروف تہجی اور قرآن کی کچھ آیات سکھائی جاتی ہیں۔القحطانی کا کہنا ہے وہ اپنا ہوم ورک بڑے شوق سے کرتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کی طرف واپسی پر غور، بالخصوص 100 سال سے زیادہ عمر کے فرد کے لیے ایک مشکل معاملہ تھا تاہم انہوں نے کہا کہ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھنا عرصہ طویل سے زیر التوا تھا اور انہیں کئی برس پہلے ہی اپنی سکول کی تعلیم مکمل کر لینی چاہیے تھی۔القحطانی کے چار بچے ان کی پڑھائی میں مدد کرتے ہیں اور ان کی زندگی میں ہونے والی نئی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں۔ان کے 60 سالہ بیٹے محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وہ ہر صبح اپنی والدہ کو مرکز لے جاتے ہیں اور کلاس کے ختم ہونے تک ان کا انتظار کرتے ہیں۔