صیہونیوں کا حملہ ، ایک فلسطینی نوجوان شہید

0 207

رام اللہ(شوریٰ نیوز)صیہونیوں کا حملہ ، ایک فلسطینی نوجوان شہید فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی طولکرم کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں نوجوان کی شہادت واقع ہوئی۔ اس حملے میں اس شہید کے ساتھ 4 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے ایمبولینسوں کو زخمی فلسطینیوں کو لے جانے سے روک دیا ہے۔سخت گیر اور انتہا پسند صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ ایسے وقت بھی جاری ہے جب اقوام متحدہ نے پہلے ہی غیر قانونی مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر اسرائیلی بستیوں کے مکینوں کے حملوں میں نمایاں اضافے سے خبردار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.