دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان کا رخ کرنے پر مجبور

0 215

ذرائع کے مطابق اس وقت صورتحال انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے والے شرکا کے بس سے باہر ہوچکی ہے۔سوڈان میں اب تک بین الاقوامی ثالثی سے کئی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن متحارب فریقوں نے اس کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

غرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے امور کے ادارے یونیسیف کے مطابق سوڈان کی خانہ جنگی میں 17 لاکھ بچے بے گھر اور لاوارث ہوچکے ہیں۔سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق جاری فسادات میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 40 لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.