صیہونی فوج کے حملے میں ایک اور فلسطینی جوان شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے حملے میں ایک 32 سالہ فلسطینی جوان جنین شھر میں شھید ہو گیا ہے۔
فلسطینی میڈیا نے شھیدا الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر مصطفی الکسونی کی شھادت کی بھی خبر دی ہے۔
سرایا القدس کی جنین بٹالین نے کہا ہے کہ اس کی فورس نفوذ کرنی والی صیہونی فوج کی اسپیشل فورس کے درمیان، جنین کے مشرقی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے مغربی جنین کے الیامون علاقے سے دو فلسطینی جوانوں کی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔