ترک صدر اردوان کی آواز میں لوگوں سے فراڈ کرنیوالا نوسرباز گرفتار

0 123

مصنوعی ذہانت کی مدد سے ترک صدر طیب اردوان کی آواز نکال کر فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔

ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے مطابق ملزم نے صدر رجب طیب اردوان کی آواز کی نقل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور مختلف غیر ملکی شہریوں اور ترکیہ کے کاروباری افراد کو فونز کالز کے ذریعے جال میں پھنسایا۔

ملزم ترک صدر رجب طیب اردوان کی آواز نکال کر ترکیہ کی مختلف کمپنیوں اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کو بھی دھوکا دے رہا تھا، مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.