پرامن ایرانی جوہری توانائی کے حق کا احترام کرتے ہیں، چین
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ایران کے اس عزم کو سراہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ ہم ایران کے جوہری توانائی سے پرامن فائدہ اٹھانے کے حق کا احترام کرتے ہیں اور یکطرفہ و غیرقانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کے جوہری مسئلے پر متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھے گا، تاکہ ایسا سیاسی حل تلاش کیا جاسکے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔