اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، یو این سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل بیان قرار دیدیا
اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی صورت حال کو ناقابل بیان، ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دے دیا ہے۔
انتونیو گوٹریس نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے محاصرے اور فاقہ کشی کی پالیسی بین الاقوامی قانون کا مذاق اڑاتی ہے، امداد کی ناکا بندی فوری ختم کی جائے۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے غزہ پر حملے بڑھا دیے جس کے نتیجے میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر عراق میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا جہاں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی مہم اور منظم حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔