مجاہد راہ حق شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے

0 63

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سابق مجاہد رہنما شہید یحییٰ السنوار کے بھائی زکریا السنوار اپنے اہل خانہ سمیت نصیرات کیمپ میں قدس کی غاصب اور جابراسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔

شہید ڈاکٹر زکریا السنوار، جو گزشتہ رات ایک فضائی حملے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوئے، اسلامی یونیورسٹی میں عصری تاریخ کے پروفیسر تھے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صبح سے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے شدید فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں مزید 106 سے زائد افراد شہید ہو گئے اس طرح 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر ہونے والی اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 53 ہزار 272 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار 673 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.