سعودیہ میں گرفتار ایرانی عالم دین قاسمیان رہائی کے بعد ایران پہنچ گئے
سعودی حکام نے حج سے قبل سعودی حکومت کے حوالے سے تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کیے گئے معروف ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا اور وہ ایرن پہنچ گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ’ایسنا‘ نے تصدیق کی ہے کہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ ایرانی حکام کی پیروی میں ایران واپس آرہے ہیں۔ایران نے کہا کہ گرفتاری کے بعد ایرانی حکام نے غلام رضا قاسمیان سے قونصلر سطح پر ملاقاتیں کیں۔
سعودی عرب نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ماحول کے بارے میں سوشل میڈیا پر بیان دینے پر گرفتار حجت الاسلام قاسمیان کو ایرانی حکام کی پیروی کے بعد رہا کر کے ایران بھیجا گیا۔