غزہ میں ہسپتالوں کے بجلی کے جنریٹروں کو نشانہ بنانے کی مذموم کارروائی

0 215

غزہ کے ہسپتالوں کے بجلی کے جنریٹر صیہونی حملوں کی زد میں تفصیلات کے مطابق غزہ کے شہدائے الاقصی ہسپتال کے ترجمان، ڈاکٹر خلیل الدقران کے مطابق، صیہونی حکومت جان بوجھ کر ہسپتالوں کے بجلی کے جنریٹروں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں علاج معالجے میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر خلیل الدقران نے بتایا کہ اب تک تین بڑے جنریٹر تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے فاضل پرزے بھی غزہ میں داخل ہونے نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر خلیل الدقران کے مطابق، جنریٹروں کی تباہی کا مطلب ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو سزائے موت دینے کے مترادف ہے، کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتالوں کے مختلف شعبے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔دوسری طرف، ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے اور صرف دو ماہ کے لیے غذائی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق، صیہونی حکومت نے بھوک کو بھی فلسطینیوں کے خلاف ایک ہتھیار بنا لیا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.