غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید ستائیس فلسطینی شہید

0 13

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح صیہونی حکومت کے فوجیوں نے رفح کے العلم علاقے میں انسانی مداد کی تقسیم کے لئے معین علاقے میں جہاں فلسطینی شہری امداد حاصل کرنے کے انتظار میں کھڑے تھے ، وحشتناک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ستائیس فلسطینیوں کو شہید اور نوّے کو زخمی کردیا جن میں سے بعض کی حالت سخت تشویشناک ہے صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ اور شہر غزہ پر اپنے فضائی حملوں اور گولہ باریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور ایسا جنگ بندی مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد ہوا ہے ۔

شدید بمباری ، گھروں کا انہدام ، باقی بچی ہوئی رہائشی عمارتوں ، بلڈنگوں کو ڈھانا اور شمالی غزہ پٹی کے باشندوں کے لئے قابض فوج کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات ، سب ہی کچھ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی جانب کوچ کرنے پر مجبور کرنے کے لئے ہو رہا ہے ۔ غاصب صیہونی فوج شمالی غزہ پر مسلسل بمباری کر کے اس علاقے کو خالی کرانے اور فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے باہر نکلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہےاس رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع غزہ پٹی کے مرکز میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری میں تین فلسطینیوں کے شہید ہونے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.