بنگلادیش میں شیخ مجیب الرحمان کا مجاہد آزادی کا درجہ ختم

0 147

ڈھاکا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عبوری انتظامیہ نے مجاہدین آزادی سے متعلق ترمیمی آرڈینیس کے ذریعے مجاہدین آزادی کی فہرست سے شیخ مجیب الرحمان سمیت چار سو لوگوں کے نام خارج کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے ترمیمی آرڈینینس میں مجاہد آزادی کی نئی تعریف کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف وہی مجاہد آزادی قرار دیا جاسکتا ہے جس نے چھبیس مارچ سے سولہ دسمبر انیس سو اکہتر تک پاکستانی فوجیوں اور ان کے مقامی اتحادیوں سے براہ راست لڑائی میں حصہ لیاہو۔

یاد رہے کہ ترمیمی آرڈینینس میں جس مدت کا ذکر کیا گیا ہے اس میں شیخ مجیب الرحمان جیل میں تھے اور جنگ کے خاتمے کے بعد رہا ہوئے تھے۔رپورٹوں کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے اس ترمیمی آرڈینینس کے ذریعے نہ صرف یہ کہ شیخ مجیب الرحمان کا نام مجاہدین آزادی کی فہرست سے خارج کردیا بلکہ ان شقوں کو بھی نکال دیا ہے کہ جن میں انہیں بنگلادیش کا بانی اور آزادی کی علامت قرار دیا گیا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.