روسی صدر پوٹن کی ترک ہم منصب سے ملاقات، اہم اعلان متوقع
روسی صدر ولادیمیر پوٹن ملاقات میں اناج معاہدے کی ترسیل پر روس سے کیے گئے وعدوں کے پورا نہ ہونے کا شکوہ، پاسداری، معاہدے کی بحالی کے امکان کو مسترد کردیا ۔
روسی صدر یوکرین جنگ میں ان کے ملک کے خلاف مغربی ممالک کے اتحاد اور یوکرین کو جنگی سامان فراہم کرنے کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات سے ترک صدر کو آگاہ کریں گے۔
ترکیہ کے صدر ملاقات کے کسی مثبت نتیجے پر پہنچنے کے حوالے سے کافی پُرامید ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے بھی معاہدے کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
اس حوالے سے روسی صدر دفتر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک صدر نے اس سے قبل بھی یوکرین کے ساتھ دنیا بھر کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے برقرار رکھنے کے لیے روسی صدر پر کافی زور دیا تھا اور اب بھی یہ معاملہ دونوں رہنماؤں کے درمیان زیر بحث آئے گا۔