ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور اتوار 15 جون کو مسقط میں ہوگا

0 116

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں اہم بیان جاری کیا ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے، اور یہ مذاکرات آئندہ اتوار کے روز مسقط میں ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بدھ اور جمعرات کو ناروے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اوسلو فورم کے بائیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.