صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے ٹیلی ویژن پر جاری ایک پیغام میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔
آیت اللہ العظمی خامنہای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی۔ ملتِ ایران کو یقین ہونا چاہیے کہ اس سلسلے میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔