صیہونی جارحیت میں امریکا شریک ہونے کا یقین ہے، ایرانی مندوب کا سلامتی کونسل ہنگامی اجلاس سے خطاب

0 6

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقبل امیر سعید ایروانی نے اسرائیلی جارحیت کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہمیں غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ حارحیت میں امریکا کے شریک ہونے کا یقین ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکی حکام نے ایران کے خلاف دہشت گردانہ صیہونی جارحیت شروع ہونے کے بعد صیہونیوں کے جرائم میں معاونت منجملہ اس کو اسلحے دینے کا تسلسل کے ساتھ اعتراف کیا ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ہم ہرگز فراموش نہیں کریں گے کہ ہمارے عوام، صیہونی حملوں میں امریکی ہتھیاروں سے شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنی وحشیانہ اور دہشت گردانہ جارحیت میں، ہمارے سینیئر فوجی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کو ٹارگیٹیڈ ٹررزم کا نشانہ بنایا اور ہمارے عوام کی ایک تعداد کو شہید کیا۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت وہ سبھی ممالک جو اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں، اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کی حمایت، اس کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی حمایت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.