اربعین مارچ کے کروڑوں شرکا نے دنیا کو حیران کردیا، عراقی صدر

0 139

اربعین حسینی کے پیش نظرکروڑوںغیر ملکی اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد ملکی زائرین کی میزبانی کرنے میں مصروف عراق کے صدر عبد اللطیف رشید نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر عراقی عوام اور اربعین ملین مارچ میں شریک زائرین نے ایسے حسین اور لاثانی نظارے رقم کئے ہیں کہ دنیا جنہیں دیکھ کر دنگ رہ گئی ہے اور عطا و بخشش، ایثار و فداکاری اور سخاوت جیسی عراقی عوام کی ممتاز خصوصیات نے دنیا والوں کی توجہ کو اپنی جانب کھیچ لیا ہے۔

صدر عراق نے مزید کہا ہے کہ اربعین کے ایام میں ہم سبھی امامِ شہید کے حیرت انگیز اور دلاورانہ کارنامے اور آپ کے تعلیم کردہ اسباق کی یاد میں محو ہو جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے تمام تر مصائب و آلام کو اپنے اور اپنے پاک و پاکیزہ خاندان کے لئے برداشت کیا اور یہ مصائب و آلام آپ کو اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.