ظالم صیہونی فوج نفسیاتی اور اخلاقی بیماریوں میں بھی مبتلا ہے،ایران

0 94

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ظالم صیہونی فوج قتل و دہشت گردی کے جنون میں گرفتار ہونے کے علاوہ نفسیاتی اور اخلاقی بیماریوں میں بھی مبتلا ہے اور صیہونی فوجیوں کی جانب سے الخلیل پر حملے کے دوران فلسطینی خواتین پر بے شرمانہ تشدد قابل مذمت اور اس جعلی ریاست کے حامیوں کےلئے مایہ ننگ و رسوائی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انتظار ہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.