دبئی ،ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ،2 پائلٹس ابھی تک لاپتہ

0 80

دبئی میں رات کو اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا2پائلٹس ابھی تک لاپتہ۔ ہیلی کاپٹر کو 2 غیر ملکی پائلٹ اڑا رہے تھے، المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی، رات ساڑھے 8 بجے حادثے کی اطلاع مل گئی۔

ایک پائلٹ کا تعلق جنوبی افریقہ اور دوسرے کا مصر سے بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ تربیتی پرواز پر تھے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ملبہ سمندر سے نکال لیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ انہیں رات کے وقت ہی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کو سمندر سے جہاز کا ملبہ مل گیا ہے لیکن دونوں پائلٹ تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.