الحلوا کیمپ میں فسادات کے پیچھے غیرملکی منصوبہ ہے، حماس

0 112

لبنان میں حماس کے میڈیا کے ترجمان ولید کیلانی نے کہا ہے کہ الحلوا کیمپ میں فسادات اور ناامنی کے پیچھے غیرملکی منصوبہ ہے جو دشمن کیمپ کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتا ہے۔ولید کیلانی نے کہا کہ الحلوا کیمپ، لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہے جس میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔

ولید کیلانی نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اس کیمپ میں ناامنی پھیلانے کےلئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کیلانی نے کہا کہ اس کیمپ میں ایک طرف تو فتح تنظیم ہے اور دوسری طرف جندالشام، فتح الاسلام اور مسلمان نوجوانوں جیسی تنظیمیں ہیں۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل جنگ بندی پر اتفاق رائے کے بعد فتح تحریک نے صبح کے وقت کیمپ کے جنوبی علاقے پر دھاوا بول دیا جہاں مسلمان نوجوانوں اور دیگر گروہوں کے درمیان لڑائی پھر سے شروع ہوگئی۔یاد رہے کہ الحلوا کیمپ میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب اس کیمپ میں دو دھماکے ہوئے تھے اور اس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.